واشنگٹن،8؍مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)روس کے معاملے پر مشرقی یورپی ممالک کے اعلیٰ سفارت کاروں نے امریکی سینیٹروں سے ملاقات کی ہے۔ یوکرائن، پولینڈ، لیٹویا، لیتھوانیا اور ایسٹونیا کے نمائندوں نے امریکی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ روس کے خلاف پابندیوں کی مدت میں اضافہ کریں اور ماسکو کی بڑھتی ہوئی مداخلت کا جس میں سائبر حملے بھی شامل ہیں، مقابلہ کرنے میں مدد فراہم کریں۔ یوکرائن کے وزیر خارجہ پاوَلو کلِمکِن نے امریکی سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے خارجہ امور اور بیرونی امداد کو بتایا کہ ماسکو کے اقدامات جنگ کے مترادف ہیں۔ مشرقی یورپی ممالک کے نمائندوں نے امریکا سے مزید تعاون اور مدد کی اپیل بھی کی جس میں فوجی امداد بھی شامل ہے۔